اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی دراندازی کے بعد سے اب تک بحرین میں درجنوں مساجد شہید کردی گئی ہیں لیکن موصولہ اطلاعات کے مطابق بحرین کے مخیر اور انقلابی عوام نے ان مساجد کی تعمیر نو کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور کئی مساجد دوبارہ زیر تعمیر ہیں۔یاد رہے کہ آل سعود کے غنڈوں کی دراندازی کے بعد سے اب تک پچاس سے زائد مساجد اور درجنوں امام بارگاہیں شہید کردی گئی ہیں گو کہ آل خلیفہ نے ان مساجد کو شہید کرنے کے بعد رات کی تاریکی میں سنی مسلمانوں کی بھی کئی ایک مساجد کو شہید کردیا ہے تا کہ شیعہ عوام حکومت کو سنی سمجھ کر رد عمل دکھائیں اور سنی باشندے بھی اپنی مسجدوں کی شہادت کی ذمہ داری اہل تشیع پر عائد کریں اور یوں ملک میں فرقہ وارانہ جنگ چھڑ جائے تا کہ آل خلیفہ کی حکومت دنیا والوں سے کہہ سکے کہ بحرین میں عوام جمہوری حقوق کے لئے نہيں اٹھے بلکہ یہ ایک فرقہ وارانہ لڑائی ہے۔ گو کہ شہید ہونے والی مسجدوں کے ویرانوں پر بھی نماز با جماعت کا سلسلہ مسلسل جاری رہا ہے اور اب تو ساری مسجدوں کے ویرانوں پر مسلسل نماز با جماعت کا انعقاد ہورہا ہے کیونکہ آل خلیفہ خاندان نے کئی مساجد کو پارکوں میں تبدیل کردیا ہے۔
........
/110
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:
انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین